55

مجسٹریٹ کی جعلی مہریں ؛ سکول سرٹیفکیٹ ؛ میڈیکل سرٹیفکیٹ اور نادرا کے جعلی آرڈر بنانے والا منشیات فروش قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

مجسٹریٹ کی جعلی مہریں ؛ سکول سرٹیفکیٹ ؛ میڈیکل سرٹیفکیٹ اور نادرا کے جعلی آرڈر بنانے والا منشیات فروش قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
جھنگ(محمد جاوید اعوان)مورخہ 2021 \ 9 \5 کی رات تقریبا تین بجے ملزمان نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے سنئیر صحافی چوہدری محمد اشرف کے گھر داخل ہو کر توڑ پھوڑ کی اور ناجائز قبضہ کی کوشش کی۔ریسکیو 15 کے اہلکاروں اور دیگر قریبی عزیز و اقارب کے آنے پر ملزمان زیور ؛ نقدی رقم ؛ و دیگر اشیاء لیکر فرار ہو گئے تھےجس کی درج ذیل درخواست تھانہ کوتوالی میں دی گئی جب تمام تفتیش کے بعد ملزمان گناہ گار پائے گئے تو ایک عدالتی اہلکار ؛؛ اکبر نامی؛؛ اور مہر سردول مرجانہ نے sho کوتوالی سے دو دن کیلئے ملزمان کی رہائی اس شرط پر مانگی کہ ہم صلح کروا دیتے ہیں۔جسے SHO نے قبول کیا اور مہر سردول کو پابند کیا کہ بروز اتوار 4 بجے ملزمان کو پیش کرے یا معاملہ ختم کروائے۔
باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان دوبارہ کسی نئی سازش میں مصروف ہیں اور کچھ رسہ گیر لوگ انکی پشت پناہی کر رہے ہیں۔مدعی مقدمہ چوہدری محمد اشرف نوید کا کہنا ہے کہ تھانہ کوتوالی کے SHO اور چوکی انچارج علی آباد کی کاروائی سے ہم مطمئن ہیں ۔ ہمارے پاس وقوعہ کے تمام ثبوت ہونے کے باوجود پولیس سے تعاون کیا اور ملزمان کی قسم والی بات کو مانا جوکہ وہ پوری نہ کر سکے اور روبرو چوکی انچارج گھر داخل ہونا تسلیم کیا ۔آج نہیں تو کل ملزمان ضرور کیفرکردار تک پہنچیں گے اور انصاف کا بول بالا ہو گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں