30

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ نے زرعی مشاورتی کمیٹی و سب کمیٹی ٹاسک فورس کے حوالہ سے تحصیل کونسل جناح ہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ نے زرعی مشاورتی کمیٹی و سب کمیٹی ٹاسک فورس کے حوالہ سے تحصیل کونسل جناح ہال میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کی ، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت( توسیع )چوہدری اختر حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر واٹر مینجمنٹ ڈاکٹر محمد آصف سمیت محکمہ انہار،لائیو سٹاک،فیسکو،سیڈ کارپوریشن بنکوں کے افسران ، کھاد بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں کے علاوہ کسانوں اور کاشتکاروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ایگریکلچر ایڈوائزری کمیٹی و سب کمیٹی ٹاسک فورس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت چوہدری اختر حسین نے کسانوں کی رجسٹریشن ،کسان کارڈ کے اجراء، لوڈشیڈنگ شیڈول ، حیوانات کےلئے جاری ویکسی نیشن،بنکوں سے قرضہ جات کی وصولی اور مختلف فصلات کی کاشت کے حوالہ سے درپیش مسائل ، بغیر لائسنس زرعی ادویات کی فروخت اور دیگر مسائل بارے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی فراہمی کیلئے زرعی ٹاسک فورس سرگرم عمل ہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ حکومت زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے کسانوں کے ساتھ بہترین روابط کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے تاکہ وہ جدید پیداواری ٹیکنالوجی سے استفادہ اورفی ایکڑ پیداوار میں بھرپور اضافہ حاصل کرنے کے قابل ہوسکیں۔جعلی زرعی ادویات و کھادیں بنانے اور کاروبار کرنے والے افراد کا قلع قمع کرنے کے لئے مربوط مہم بھرپور انداز میں جاری رہنی چاہیے، ان اقدامات سے کاشتکاروں کو معیاری زرعی ادویات اور کھادوں کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔اس سلسلے میں مربوط حکمت عملی کے تحت جعلساز مافیا کے خلاف گریند آپریشن جاری رکھاجائے۔انہوں نے حکومت کی زرعی پالیسیوں کے ثمرات عام کسانوں تک پہنچانے اور محکمانہ سروسز کا معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ کسان کارڈ کے اجراءسے مختلف منصوبوں کے تحت سبسڈی کی فراہمی کے پرانے طریقوں کے متعلق کاشتکاروں کے تحفظات دور ہوں گے اور اس جدید نظام کے ذریعے کاشتکاروں کو تمام سبسڈیز شفاف طور پر باآسانی پہنچے گی جس سے پیداوار میں اضافہ کے ساتھ کاشتکاروں کا معیار زندگی بہتر ہو گا اور دیہی معیشت پر بھی مثبت اثرات نمایاں ہوں گے۔دریں اثناءایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیونے محکمہ زراعت سے متعلق مسائل بارے فرداً فرداًمعلومات حاصل کیں اور موقع پر ترجیحی بنیادوں پر مسائل کو فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔بعد ازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ نے رجسٹرڈ کسانوں میں کسان کارڈ بھی تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں