30

جھنگ(محمد جاوید اعوان) چیئرمین نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر امیر اللہ نے جھنگ کا دورہ کیا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان) چیئرمین نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر امیر اللہ نے جھنگ کا دورہ کیا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ، ایم پی اے مہر اسلم بھروانہ، میجر محمد سرور،سی ای او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی احسان اللہ کمبوہ، جیل سپرنٹنڈنٹ فرخ سلطان اور دیگربھی انکے ہمراہ تھے۔ چیئرمین این سی ایچ ڈی کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر امیر اللہ نے شہابل اور ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں خواتین کےلئے لٹریسی سنٹرز کا افتتاح کیااور خواتین میں سلائی مشینیں اور چادریں بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر انہوںنے اپنے مختصر خطاب میں کہا کہ ادارہ نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ ملک میں جہالت کے خلاف جہاد کر رہی ہے،جدید طریقہ تدریس کو فروغ دے کر ہی تعلیمی ترقی ممکن بنائی جاسکتی ہے. انہوں نے کہا کہ این سی ایچ ڈی نے شرح خواندگی میں اضافہ کو فوکس کیا ہوا ہے اور ادارہ کے تحت لٹریسی مراکز سمیت مختلف پروگرامز پرعملدرآمد کیا جا رہا ہے۔جہالت و ناخواندگی کے اندھیروں کے خاتمہ کیلئے نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ اپنے مشن پر رواں دواں ہے۔ بعد ازاں مقامی ہوٹل میںمنعقدہ تقریب کے دوران چیئرمین نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ کرنل ریٹائرڈ ڈاکٹر امیر اللہ نے اپنے خیالا ت کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ تعلیم رویہ میں تبدیلی کا نام ہے، تعلیم صرف ڈگری کی حد تک محدود نہ ہو بلکہ رویہ جات میں بھی بہتری ہونی چاہیے، ایکٹ 25-Aکے تحت ہر پاکستانی کو حق حاصل ہے کہ اسے ریاست تعلیم کی سہولت مہیا کرے۔ اس معاملے میں گورنمنٹ کی کوششیں ناکافی ہیں ، تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنر بھی ضروری ہے تاکہ فی کس آمدنی بڑھ سکے۔بی آئی ایس پی کے تعاون سے این سی ایچ ڈی وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت سکولوں سے باہر بچو ں کا داخلہ ممکن بنائے گی ، ملکی ترقی کےلئے انسانی ترقی میں بہتری ضروری ہے۔ این سی ایچ ڈی سٹاف کی بہتری کےلئے کمیشن کی میٹنگ میں لاتعداد فیصلے کئے گئے۔ تقریب کے اختتام پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ، پرویز لودھی اور دیگر کو ان کی خدمات پر شیلڈ بھی پیش کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں