28

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے سنٹرل پنجاب کرکٹ کے تحت انٹر سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب چناب کالج جھنگ میں منعقد ہوئی ، مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے سنٹرل پنجاب کرکٹ کے تحت انٹر سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب چناب کالج جھنگ میں منعقد ہوئی ، مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن نسیم احمد زاہد، پرنسپل چناب کالج مہدی شاہ ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر محمد عمران اور دیگرسٹاف بھی موجود تھا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا کرکٹ میچ گورنمنٹ کمپری ہینوس ماڈل ہائی سکول جھنگ اور البدر سکول چک نمبر 3 گھگھ تحصیل شورکوٹ کے مابین کھیلاگیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ کھیل صحت مند زندگی کے حصول کیلئے نہایت ضروری ہے۔ کھیل صرف تفریح کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ جسم کو چاق و چوبند اور صحت مند بنانے کا بھی ذریعہ ہے اور ایسی قائدانہ صلاحیتوں کو ا±بھارتا ہے جو کوئی اور چیز نہیں ا±بھار سکتی۔جو کھلاڑی فزیکل فیٹنس کے اصول سے واقف ہو وہ خود کو ہر کھیل کے مطابق ڈھال سکتا ہے اور اس سے اس کی انفرادی اور اجتمائی طور پر کام کرنے کی صلاحیت بھی ظاہر ہو تی ہے۔انہوںنے کہا کہ کھیل کی اہمیت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تعلیمی اداروں نے بھی اس میدان میں قدم رکھ دیا ہے، کھیل میں دلچسپی لینے والے طلباءاس شعبے میں بھی اپنا مقام بنا سکتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے انٹرسکولز کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھرپور انداز میںحصہ لینے کے حوالہ سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی کی ۔اس موقع پرسپورٹس آفیسر محمد عمران نے سنٹرل پنجاب کرکٹ کے تحت انٹر سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کے اغراض و مقاصد کے حوالہ سے اپنے خیالات کا اظہا رکیا اور کہا کہ سکول سطح پر غیر نصابی سر گرمیوں کا انعقاد حکومت کا احسن اقدام ہے، سکولوں میں ایسی غیر نصابی سرگرمیاں طالبعلموں کو جسمانی طور پر تندرست رکھنے میں معاون ثابت ہونگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں