69

جھنگ(محمد جاوید اعوان )ڈی ایس پی ٹریفک پولیس ملازمین سے بھتہ وصول کرنے لگا ، چوک اٹھارہ ہزاری ، ملہوآنہ موڑ، مویشی منڈی میں ڈیوٹی کی بولی لگتی ھے

جھنگ(محمد جاوید اعوان )ڈی ایس پی ٹریفک پولیس ملازمین سے بھتہ وصول کرنے لگا ، چوک اٹھارہ ہزاری ، ملہوآنہ موڑ، مویشی منڈی میں ڈیوٹی کی بولی لگتی ھے ان خیالات کا اظہار پنجاب گڈزٹرانسپورٹرزایسوسی ایشن کے جھنگ ضلعی صدر ملک فرحان علی نے میڈیا سے بات کرتے ہوۓ کیا اس موقع پر دیگر عہدیدار ان بھی موجود تھے ملک فرحان علی نے میڈیا کو بتایا کہ جب سے ڈی ایس پی ٹریفک جھنگ تعينات ہوۓ ہیں
تب سے بشیر نامی ٹریفک پولیس ملازم کو اپنا خاص کارندہ کا درجہ دے رکھا ہے جو ہر ملازم اور عوام سے مال بٹورنے میں مصروف ہیں بشیر نامی ملازم کی ڈیوٹی فیلڈ میں لگی ہوٸی ہے لیکن اس کو دفتر میں ا سلیے لگایا ہوا ہے تاکہ وہ مال جمع کرکے ڈی ایس پی کو پیش کر سکے ضلعی صدر پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے مزید بتایا کہ منڈی مویشی ملہوآنہ موڑ پر ڈیوٹی کا ریٹ لگایا جاتا ہے ڈیوٹی کرنے والا آفسر ڈی ایس پی ٹریفک کو نذرانہ دیتا ہے ہر پوائنٹ پر ڈیوٹی دینے والے ملازمین سے ہفتہ وار حصہ وصول کیا جاتا ہے جھنگ کے باٸی پاس موڑ پر کھڑے ٹریفک آفسران گزرنے والی ہیوی گاڑیوں کو روک کر ان کےکاغذات چیک کرنے کے بہانے گھنٹوں ذلیل و خوار کیا جاتا ہے کاغذات مکمل ہونے کے باوجود ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے ہزاروں روپے کے ناجائز چالان کیے جاتے ہیں جب بینک چالان رسید ٹریفک وارڈن کو دکھا کر کاغذات کی واپسی کا مطالبہ کیا جاتا ھے تو ٹریفک آفسر کاغذات واپس کرنے کی بجاۓ انہی کاغذات( روٹ پرمٹس ، ڈراٸیونگ لاٸسنس) کو مزید کینسل کرنے کی دھمکیاں دۓ کر مذید نذرانے کا تقاضا کرتا ھے ڈی ایس پی ٹریفک اپنے دفتر سے باہر نکلنا اپنی ہتک و توہین سمجھتے ہیں جبکہ شہر میں جگہ جگہ ٹریفک کا جام ہونا معمول بن چکا ہے ، ضلع کچہری چوک،شھیدروڑ، یوسف شاہ روڑ سمیت شہر میں دیگر بازار کے روڑ بے ہنگم ٹریفک سے جام رہتے ہیں جھنگ میں محکمہ ٹریفک وارڈن کی تعداد کم ہے جن کو ڈی ایس پی صرف چالان کرنے کا آرڈر دیتے ہیں جھنگ میں ٹریفک وارڈن اہلکاروں نے چالان کا ٹارگٹ پورا کرنے کے لیے عوام سے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے اور ھاں جو وارڈن ڈی ایس پی ٹریفک کو بھتہ نہیں دیتے ہیں انکو مشکل ترین پوائنٹس پر مسلسل لگایا جاتا ھے کیونکہ ڈی ایس پی ٹریفک کے سٹاف میں بہت سے لوگ انتہائی ایماندار اور محنتی ہیں مگر کرپٹ ٹریفک سٹاف سے شہری سمیت گڈز ٹرانسپورٹرز بھی انتہاٸی پریشان ہیں جھنگ میں پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ملک فرحان علی نے میڈیا سے مزید گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ ہماری پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر چوہدری ذوالفقار علی ،مرکزی جنرل سیکرٹری ملک جاوید اختر ، سینٸرناٸب صدر ملک جمیل ، رابطہ سیکرٹری سید فضل عباس شاہ سمیت دیگر عہدیداروں نے آٸی جی پنجاب اور اعلیٰ احکام سے اپیل کی ہے کہ ٹریفک پولیس جھنگ کا قبلہ درست کیا جاۓ اور کرپٹ ڈی ایس پی اور دیگر ملازمین کو فوری طور پر تبدیل کیا جاۓ تاکہ شہر جھنگ سے گزرنے والی ہیوی گاڑیوں کو مین شاہراہوں اور باٸی پاس سے گزرنے والی ٹریفک کو رواں دواں رکھا جاۓ اور ناجائز بھاری جرمانوں اور گھنٹوں کی ذلت و خواری سے بھی بچا جا سکے پنجاب گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر جھنگ ملک فرحان علی نے ڈی پی او جھنگ سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ شہر میں جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ اور اسٹینڈز ختم کرکے ٹریفک کی روانی بہتر کی جاۓ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں