21

*نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا*ہمیں اپنے فرائض کی بجا آوری میں میرٹ،سخت محنت اور ایمانداری کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔ڈی پی او جھنگ*

*نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا*ہمیں اپنے فرائض کی بجا آوری میں میرٹ،سخت محنت اور ایمانداری کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔ڈی پی او جھنگ*
جھنگ(محمد جاوید اعوان) نئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی نے عہدے کا چارج سنبھال لیااور فرائض کی انجام دہی شروع کر دی ہے،انہیں حسب الحکم IGP پنجاب لاہو ر بطور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ تعینات کیا گیا ہے۔پولیس لائن جھنگ پہنچنے پر جھنگ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی،ڈی پی او جھنگ نے یادگار شہداء پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء پولیس کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی۔پولیس افسران سے تعارف کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ میں محنت، ایمانداری اور میرٹ پر یقین رکھتا ہوں اور آپ سب سے بھی یہی امید کروں گا کہ آپ اپنے فرائض منصبی نہایت ایمانداری اور احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔ ہم سب نے مل کر اس ضلع جھنگ کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔ میرایہ عزم ہے کہ ہم کمزور طبقات کے سرپرست کے طور پر کھڑے ہوں۔عوام کے اعتماد کو حاصل کرنے کیلئے ہمیں اپنے فرائض کی بجا آوری میں میرٹ،سخت محنت اور ایمانداری کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔پولیس کی اولین ذمہ داری ہے کہ ضلع میں امن و امان کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے اور تمام پولیس افسران و ملازمان اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سر انجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں