62

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود کا ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ ۔تھانہ اٹھارہ ہزاری اورتھانہ کوٹ شاکر کی انسپکشن،سنگین مقدمات کی مثل جات کاجا ئزہ

ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود کا ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ ۔تھانہ اٹھارہ ہزاری اورتھانہ کوٹ شاکر کی انسپکشن،سنگین مقدمات کی مثل جات کاجا ئزہ۔
جھنگ (محمد جاوید اعوان) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد عمران محمود نے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ کیا۔ RPO فیصل آباد نے اپنے دورہ جھنگ میں تھانہ اٹھارہ ہزاری اور تھانہ کوٹ شاکر کا وزٹ کیااورتھانہ جات کی فارمل انسپکشن کی۔ اس موقع پرDSP/SDPO اٹھارہ ہزاری سرکل بھی آر پی او فیصل آباد کے ہمراہ موجود تھے۔آر پی او فیصل آباد عمران محمود نے انسپکشن کے دوران تھانہ جات کی عمارت، فرنٹ ڈیسک،حوالات کا معائنہ کیا اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی۔ آر پی او فیصل آباد نے سنگین مقدمات کے تفتیشی افسران کو معہ مثل مقدمات طلب کیا اور تفتیش میں ہونے والی پیش رفت کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر آر پی او فیصل آباد نے سرکل افسران و تھانہ جات کے SHOs کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ جات کے جملہ ریکارڈ کی بروقت تکمیل کی جائے،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔تھانہ جات میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکے مسائل کے حل کیلئے تما م وسائل بروئے کار لائے جائیں۔RPO فیصل آبادعمران محمود نے پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ آپ سب اپنی کارکردگی کو مزید بہتربنائیں۔ پولیس کے ہرافسراور اہلکارکوفرض کی بجاآوری پرتوجہ مرکوز کرنا ہوگی، کرپشن کرنے اور کار سرکار میں دلچسپی نہ لینے والے افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔ جس پر تمام پولیس افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں گے اور اپنے فرائض نہایت ایمانداری اور محنت سے ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں