49

جھنگ(محمد جاوید اعوان)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جاری انسداد مہنگائی مہم کے حوالہ سے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جا سکے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جاری انسداد مہنگائی مہم کے حوالہ سے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تاکہ عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے گرانفروشوں، ذخیر ہ اندوزوں اور اشیاءکی مصنو عی قلت پیدا کر نیوالے عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، ڈیوٹی افسران روزانہ کی بنیاد پر ضلع بھر کی سبزی و پھل منڈیوں میں ضروریات زندگی کی اشیاءکی قیمتوں میں اعتدال رکھنے کےلئے جائزہ لے رہے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بازاروں اور مارکیٹوں میں مقررہ نرخوں پر اشیائے کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے متحرک ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے علی الصبح سبزیات ، پھلوں، پولٹری اور انڈوں کے ریٹس کی لسٹیں جاری کی رہی ہیں ۔ انہوںنے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ خصوصی طور پر آلو، پیاز ،ٹماٹر، ادرک، لہسن، سبز مرچ اور دیگر سبزیات کی بولی اپنی نگرانی میں کروائیں اور اس کے مطابق ریٹ لسٹ جاری کریں ۔ صارفین کا استحصال نہیں ہو نے دیں گے، مہنگائی کرنے والے عناصر کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں ان کے خلاف بلا امتیاز کا روائیاں عمل میں لائی جائینگی ۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے متعلقہ عملہ کو تما م سبزی وپھل کی بولی سے لیکر ترسیل کے عمل تک موثر نگرانی جاری رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں