37

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ کورونا جیسے موذی وائرس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کےلئے معاشرے کا ہر فرد کورونا ویکسین لگوائے اوراس حوالہ سے جاری حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں

جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے کہا ہے کہ کورونا جیسے موذی وائرس سے چھٹکارہ حاصل کرنے کےلئے معاشرے کا ہر فرد کورونا ویکسین لگوائے اوراس حوالہ سے جاری حکومتی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔ضلع کی عوام کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کےلئے ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔ شہری اس ضمن میں غفلت کا مظاہرہ ہرگزنہ کریں اور اپنے آپ کو ویکسی نیٹ ضرور کروائیںتاکہ جلد از جلد اس موذی مرض سے چھٹکارہ حاصل ہو۔ڈپٹی کمشنر نے تمام محکموں کے سربراہان کو تاکید کی کہ وہ اپنی سطح پر دفاتر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کروائیں اورکورونا ویکسی نیشن مہم میں حکومت کا ساتھ دیں۔اس موقع پر محکمہ صحت کے ترجمان نے کورونا ویکسی نیشن کے حوالہ سے پیش رفت بارے بتایا کہ ضلع بھر میں حالیہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک9لاکھ15ہزار774افراد کی کورونا ویکسی نیشن کی جا چکی ہے،گزشتہ روز 21ہزار500افراد کو کورونا سے بچاﺅکی ڈوز لگائی گئی جن میں 17ہیلتھ کیئر ورکز اور21483شہری شامل ہیں،ضلع بھر میںاب تک کورونا کنفرم مریضوں کی تعداد3732ہو چکی ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثر3608 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ، 24افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے جبکہ100مریض ابھی بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تحصیل شورکوٹ، احمد پور سیال اور اٹھارہ ہزاری میں قرنطینہ کیا گیا ہے ۔ڈپٹی کمشنر فیاض احمد موہل نے مزید کہا کہ کورونا کی چوتھی لہر میں اگرچہ کمی ہوئی ہے لیکن ایس اوپیز پر عملدرآمد میں کمی نہیں ہونی چاہیے،۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں