40

جھنگ( محمد جاوید اعوان)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات اور محکمانہ کارکردگی بارے تفصیلی جائزہ لیا۔

جھنگ( محمد جاوید اعوان)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو شاہد عباس جوئیہ نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انسداد ڈینگی مہم کے حوالہ سے کئے گئے اقدامات اور محکمانہ کارکردگی بارے تفصیلی جائزہ لیا۔
انہوںنے محکمہ صحت کے افسران پر واضح کیا ہے کہ وہ انسدادڈینگی کیلئے ہرضروری اقدام اٹھا ئیں اور اس حوالہ سے سرویلنس پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنانے کے ضمن میں متعلقہ ٹیموں کو متحرک کیا جائے۔اب کورونا کے ساتھ ڈینگی کا بھی موثر سدباب کرنا ہو گا اس تناظر میں متعلقہ محکموں کی ذمہ داری ہے کہ وہ وضع کر دہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ ڈینگی کے مسئلے پر قابو پانا حکومت کی اولین ترجیحا ت ہیں جس کے لئے تمام تر کوششوں و ذرائع کو بروئے کار لایا جائے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ڈینگی کے خلاف موثر اور پائیدار اقدامات کی بدولت آئندہ نسلیں اس موذی مرض سے محفوظ رہ سکتی ہیں۔ تمام متعلقہ محکمے انسداد ڈینگی سرویلنس،کلینکل ومیڈیکل سروسز،لوگوں کی آگاہی اور دیگر محکمانہ اقدامات میں انتہائی سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔اے ڈی سی ریونیو نے تاکید کہ ڈینگی کے مرض سے نمٹنے کے حوالے سے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد میں غفلت یا تساہل کی کوئی گنجائش نہیں۔اس موقع پر محکمہ صحت کے افسران کی طرف سے انسداد ڈینگی، سٹاف کی کارکردگی،ڈینگی ان ڈور وآﺅٹ ڈور سرویلنس کے نتائج کے بارے میں بریفنگ دی بھی دی گئی۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران سمیت ڈی ایچ اوز، ڈی ڈی ایچ اوز سمیت سوشل ویلفیئر، پولیس ، تعلیم، ریسکیو1122، بلدیہ ، زراعت ،لائیو سٹا ک، انفارمیشن ،سول ڈیفنس ودیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں