80

جھنگ(محمد جاوید اعوان)اقلیتی حکیم سردار ستنام سنگھ کو پشاور میں قتل کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں کے پی کے پولیس اقلیتی برادری کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)اقلیتی حکیم سردار ستنام سنگھ کو پشاور میں قتل کرنے کی سخت مذمت کرتے ہیں کے پی کے پولیس اقلیتی برادری کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ھے مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
ان خیالات کا اظہار انجمن تاجران کے نائب صدر سردار جسپال سنگھ اور سابق ممبر گردوارا پربندھک کمیٹی سردار کلجیت سنگھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی اس موقع پر دیگر اقلیتی رہنما سردار جگدیو سنگھ اور آصف منور بھی موجود تھے اس موقع پر سردار جسپال سنگھ نے کہا کہ گزشتہ پندرہ سالوں میں سکھ برادری سے 16 افراد کو کے پی کے میں قتل کیا گیا ہے جن میں سابق ایم پی اے سردار سورن سنگھ بھی شامل ہیں کے پی کے پولیس اقلیت کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اس طرح اقلیت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے کہ پاکستان کو دنیا میں بد نام کیا جا ئے حکومت اقلیتی برادری کو مکمل سیکورٹی فراہم کرے تاکہ وہ پرسکون ماحول میں کام کرکے پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکے اس موقع پر سردار کلجیت سنگھ نے کہا کہ سکھ اقلیت نے ملک کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھایا ہے ہم پاکستان میں اپنے آپ کو محفوظ سمجھتے ہیں اقلیت کو اس طرح ٹارگٹ کرکے قتل کرنے میں کوئی بڑی شازش نظر آتی ہے ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کے تمام اقلیتی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات کریں اور قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں