35

جھنگ(محمد جاوید اعوان)موضع کھروڑا قائم بھروانہ میں جنجوعہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نائب صدر یوتھ ونگ جھنگ حافظ راجہ محمد صہیب فاروق جنجوعہ کے ہاں ایک عظیم الشان فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا

جھنگ(محمد جاوید اعوان)موضع کھروڑا قائم بھروانہ میں جنجوعہ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نائب صدر یوتھ ونگ جھنگ حافظ راجہ محمد صہیب فاروق جنجوعہ کے ہاں ایک عظیم الشان فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
جس میں سینیر ریزیڈنٹ ڈاکٹر محمد سلمان چوہدری آف راولپنڈی اور ان کے ساتھ ڈاکٹر راجہ صفدر عباس جنجوعہ( ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال شورکوٹ + تحصیل صدر شورکوٹ جنجوعہ ویلفیئر ایسوسی ایشن ) نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے قیمتی وقت نکال کر رضاکارانہ طور پر مریضوں کا چیک اپ کیا .اس موقع پر ڈاکٹرراجہ صفدر عباس جنجوعہ نے کہا کہ مریضوں کے لیے THQ ہسپتال 24 گھنٹے کھلا ہے، اور ساتھ میں ویلفیئر کے لحاظ سے کہا کہ یہ ویلفیئر بالکل غیر سیاسی ہے
جس میں اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی
جنجوعہ ویلفیئر کی عظیم قیادت نے حافظ راجہ محمد صہیب فاروق جنجوعہ کو خراج تحسین پیش کیا اور شیلڈ سے نوازا گیا، اس موقع پر صدر جنجوعہ ویلفیئر ایسوسی ایشن جھنگ چیرمین راجہ حبیب اللہ جنجوعہ و ضلعی صدر راجہ حبیب الرحمن ضیاء جنجوعہ و نائب صدرراجہ احسان الٰہی اشرف جنجوعہ تحصیل صدر احمد پور سیال راجہ سفیر عباس جنجوعہ تحصیل صدر یوتھ ونگ جھنگ حافظ راجہ شان اصغر جنجوعہ راجہ وارث جنجوعہ راجہ حاجی حبیب رحمان جنجوعہ 18 گھگھ ،راجہ عبدالرؤف قاسمی جنجوعہ راجہ عنصر بلال جنجوعہ سمیت جنجوعہ ویلفیئر ایسوسی ایشن جھنگ کی تمام قیادت نے شرکت کی۔
اس موقع پر صدر جنجوعہ ویلفیئر ایسوسی ایشن جھنگ راجہ حبیب الرحمن ضیاء جنجوعہ نے کہا کہ ہماری ویلفیئر نے اس طرح کے کئی طبی کیمپ لگائے ہیں جس میں مریضوں کو مفت ادویات کے ساتھ شوگر ٹیسٹ اور لیب ٹیسٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور ہمارا مقصد اور مشن انسانیت کی خدمت ہے انشاءاللہ اس کو جاری رکھا جائے گا اور ہماری ویلفیئر الحمداللہ بالکل غیر سیاسی ہے ہمارا مقصد اور مشن صرف اور صرف انسانیت کی خدمت ہے
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس طرح کے ویلفیر کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ہمت دے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں