51

جھنگ(محمد جاوید اعوان) معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر عبدالسلام بیگ نے دارالامان جھنگ کا دورہ کیا اور بڑی مقدار میں انسانی جان بچانے والی ادویات بطور عطیہ دی ہیں اس موقع پر انچارج دارالامان مسز ثمرہ رباب و سٹاف ممبران بھی موجود تھے

ڈاکٹر عبدالسلام بیگ نے دارالامان کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور انچارج دارالامان ثمرہ رباب کی خدمات اور کاوشوں کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر انچارج دارالامان ثمرہ رباب نے معزز مہمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جھنگ میں مخیر حضرات کی کوئی کمی نہ ہے بلکہ ایک اچھا پلیٹ فورم کی ضرورت ہے مسز ثمرہ رباب نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ دارالامان میں مقیم خواتین اور بچوں کو گھر جیسا ماحول فراہم کیا جاتا ہے اور حکومت پنجاب خواتین کی فلاح و بہبود پر بھر پور اقدامات کر رہی ہے ۔ڈاکٹر عبدالسلام بیگ نے کہا کہ انسانیت کی خدمت سے ہی اللہ تعالی کی خوشنودی کو حاصل کیا جا سکتا ہے دارالامان میں مقیم خواتین کی صحت کے حوالے سے مفت ادویات اور میڈیکل کیمپ ہم انشاء اللہ اپنے وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے پورا کرتے رہیں گے جو کہ ہمارا اخلاقی ذمہ داری اور فریضہ بھی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں