51

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے تما م سرکاری اداروں کے سربراہان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی مسائل کے فوری حل کےلئے دفتری اوقات کار کے دوران عملہ کی حاضری کو یقینی بنائیں ، شکایات کے ازالہ کےلئے سرکاری دفاتر میں آنے والے افراد کے ساتھ ادب و احترام کے ساتھ پیش نہ آنے والے سرکاری اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا۔

گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد انہوںنے افسران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا فوری حل ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور اس ضمن میں کسی ادارہ یا دفتر کی طرف سے کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔ انہوںنے ہائی وے ، بلڈنگ،لوکل گورنمنٹ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ، تحصیل کونسلز اور میونسپل کارپوریشن کے انجینئرز کو ہدایت کی کہ وہ تمام جاری ترقیاتی کام اعلیٰ معیار کے تحت مقررہ مدت کے اندر مکمل کروائیں تاکہ عوام حکومتی ترقیاتی کاموں سے استفادہ حاصل کر سکیں۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے ضلع کے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو پابند کیا ہے کہ وہ لینڈ ریکارڈ سنٹرز اور دیہی مراکز مال کی بھرپور مانیٹرنگ جاری رکھیں تاکہ عوام کو محکمہ مال سے شکایات پید ا نہ ہوں ۔ انہوںنے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ ذخیرہ اندوزوں اور مصنوعی مہنگائی پید ا کرنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے سی ای او ہیلتھ اور ہسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہسپتالوں اور مراکز صحت میں عملہ کی حاضری کومکمل رکھنے کے ساتھ ساتھ مشینری کو بھی چالو رکھیں اور عوام کو ہر ممکن صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں