54

جھنگ (محمد جاوید اعوان) یونیورسٹی آف جھنگ کے ایڈمیشن ایکسپو کا آغاز چھ اکتوبر سے ہوگاجو دو روز تک جاری رہےگا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (محمد جاوید اعوان) یونیورسٹی آف جھنگ کے ایڈمیشن ایکسپو کا آغاز چھ اکتوبر سے ہوگاجو دو روز تک جاری رہےگا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
ایڈمیشن ایکسپو میں طلبہ و طالبات اور انکے والدین کو یونیورسٹی آف جھنگ میں داخلے کے حوالے سے رہنمائی دی جائے گی۔ چھ ستمبر کو ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ ایڈمیشن ایکسپو 2021کا افتتاح کریں گے۔ ایڈمیشن ایکسیو میں شرکت کرنے والوں کی کرونا سے حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شرکاءکا ایکسپو میں شریک ہونے کے لیے سماجی فاصلہ رکھنا اور ماسک لگانا لازمی ہے۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایڈمیشن ایکسپو میں گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی طلبہ و طالبات اور والدین کی بڑی تعداد داخلے کے حوالے سے معلومات کے حوالہ سے موجود ہو گی اس ضمن میں تمام پروگرامز کی بہتر رہنمائی کے لیے ایکسپو میں شعبہ جات کی سینئر فیکلٹی موجود رہے گی۔ ایڈمیشن ایکسپوکے اوقات کار صبح 9بجے سے شام 5بجے تک ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں