19

جھنگ (محمد جاوید اعوان) میونسپل کارپوریشن کا عملہ تاجروں ریڑھی بانوں سے بھتہ وصول کرنے لگے تجاوزات جتنی چاھو کرو بس ہمارے پیٹ کا خیال رکھتے رھو مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (محمد جاوید اعوان) میونسپل کارپوریشن کا عملہ تاجروں ریڑھی بانوں سے بھتہ وصول کرنے لگے تجاوزات جتنی چاھو کرو بس ہمارے پیٹ کا خیال رکھتے رھو مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن کا عملہ بھتہ خوری کرنے لگا ذرائع کے مطابق جھنگ میونسپل کارپوریشن میں بھتہ وصول کرنے کے لیے کچھ ملازم جنہوں نے گروپ بندی کرکے شہید روڈ ریلبازار کٹرہ کوٹ روڈ فوارہ چوک یوسف شاہ روڈ ایوب چوک اور دیگر علاقوں سے ریڑھی بان اور دوکانداروں سے بھتہ وصول کرتے ہیں کسی سے فروٹ کسی سے سبزی اور کسی سے نقد رقم وصول کرتے ہیں اور اگر کوئی شخص انکو بھتہ نہ دے تو غنڈہ گردی کرتے ہیں اور دھمکیاں دیتے ہیں ذرائع نے انکشاف کیا کہ پورے شہر میں کوئی بازار یا مارکیٹ ایسی نہیں ہے جو تجاوزات سے پاک ھو اسی چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میونسپل کارپوریشن کا عملہ ان سے بھتہ وصول کرتا ہے جو کہ غیر قانونی عمل ہے ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بھتہ خوری کرنے والے ملازمین کے ساتھ اکثر ریڑھی بانوں اور دوکانداروں کا جھگڑا بھی ہوجاتا ہے لیکن اگلے ہی دن اس شخص کو ٹارگٹ بنا لیا جاتا ہے اور اسکے ساتھ غیر اخلاقی غیر قانونی رویہ اپنایا جاتا ہے تاجر برادری نے چیف سیکرٹری پنجاب کمشنر فیصل آباد ڈپٹی کمشنر جھنگ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سے بھتہ خوری کرنے والے ملازمین کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں