10

ضلع جھنگ کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ شاہد عباس جوئیہ ڈپٹی کمشنر جھنگ تعینات ہوئے جن کے دروازے سے سائل کو ہمیشہ انصاف ملا۔ محمد جاوید اعوان

ضلع جھنگ کے عوام کی خوش قسمتی ہے کہ شاہد عباس جوئیہ ڈپٹی کمشنر جھنگ تعینات ہوئے جن کے دروازے سے سائل کو ہمیشہ انصاف ملا۔ محمد جاوید اعوان
جھنگ(محمد جاوید اعوان)
ضلع جھنگ کے عوام کی خوش قسمتی ھے کہ شاہد عباس جوئیہ جیسا ڈپٹی کمشنر ملا جن کے دروازے سے سائل کو ہمیشہ انصاف ملا
ان خیالات کا اظہارِ صحافی ملک محمد جاوید اعوان نے میڈیا نمائندگان سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس جوئیہ نہایت ہی قابل احترام محنتی اور ایماندار آفیسر ہیں جن کے دروازے سے کوئی سائل مایوس ہوکر نہیں جاتا ہے کیونکہ وہ جھنگ میں اسسٹنٹ کمشنر ایڈیشنل کمشنر جنرل ایڈیشنل کمشنر ریونیو رہ چکے ہیں انہوں نے ہمیشہ میرٹ پر رہ کر سائل کی داد رسی کی ہے عوام کے دلوں میں راج کرنے والے ڈپٹی کمشنر جھنگ شاہد عباس جوئیہ نے دن رات محنت کی ہمیشہ ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دئیے اور آج انکو ڈپٹی کمشنر جھنگ تعینات کردیا گیا جو کہ خوش آئند بات ہے عوامی سروے کے مطابق بھی شاہد عباس جوئیہ ضلع جھنگ کے لئے بہترین ڈپٹی کمشنر تسلیم کئے جارہے تھے صحافی ملک محمد جاوید اعوان نے مزید بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کے تمام ممبران نے ہمیشہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیا ہے اور ہمیشہ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں امید کرتا ہوں کہ وہ ضلع جھنگ عوام کے مسائل ہمیشہ کی طرح حل کرتے رہیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں