40

جھنگ(محمد جاوید اعوان)تحصیل کونسل کی حدود میں سرکاری پراپرٹی کو قبضہ مافیا ء سے نجات دلوانا ہمارا مشن ہے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،،،مہر اکرم بھروانہ چیف آفیسر تحصیل کو نسل

تفصیلات کے مطابق جھنگ کے بیشتر مقامات پر نقشہ جا ت کی منظوری کے بغیر دوکانات،فیکٹریز اور تعمیراتی کام جاری ہے جس پرتحصیل کو نسل کے چیف آفیسر مہر اکرم بھروانہ کی جانب سے متعلقہ علا قوں کے تمام تھانہ جات کو پولیس کی فراہمی کی درخواست دے دی گئی ہے اس موقع پر چیف آفیسر تحصیل کونسل مہر اکرم بھروانہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن جھنگ کو تجاوازات سے پاک اور خوبصورت بنانا ہے اورجھنگ کے بیشتر علا قے ایسے ہیں جہاں غیر قانونی عمارات فیکٹریزقائم ہیں جن کے خلاف ہم گرینڈ آپریشن کرنے جا رہے ہیں اس موقع پرہمارے افسران کے ساتھ پولیس کی بھاری نفری بھی موجود ہوگی انکا مزید کہنا تھا کہ کسی کوقانون کی خلاف ورزی کی ہر گز اجازت نہیں دی جا ئے گی اور سرکاری پراپرٹی پر قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن اسی طرح جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں