71

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی کی ہدایات پر ، ایس ایچ او تھانہ سٹی حافظ عبداللہ جپہ کی زیر نگرانی اے ایس آئی سجاد اختر کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی۔ڈیڑھ کلو منشیات اور ایک چالو بھٹی برآمد، ملزمان گرفتار کر کے الگ الگ مقدمات درج کر دیئے گئے۔

جھنگ ( محمد ریاض شاہد) تھانہ سٹی کے اے ایس آئی سجاد اختر اور اے ایس آئی عبدالحکیم نے منشیات فروشوں کے خلاف دبنگ کاروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ کلو منشیات سمیت شراب کی چالو بھٹھی برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان پر الگ الگ مقدمات درج کر دیئے گئے۔ اس موقع پر اے ایس آئی سجاد اختر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ حسن اسد علوی کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی حافظ عبداللہ جپہ کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا۔ منشیات فروش معاشرے کیلئے ناسور ہیں۔ منشیات کی وجہ سے ایک فرد اور ایک گھرانہ نہیں بلکہ پورے معاشرہ کا توازن بگڑ جاتا ہے۔ علاقہ کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں