42

جھنگ (محمد جاوید اعوان) حضرت محمد مصطفیٰ صلى الله عليه واله وسلم کی اسوہ حسنہ پر عمل میں ہی ہماری سلامتی و کامیابی ہے آپ صلى الله عليه واله وسلم کی آمد سے جاہلیت کے اندھیرے چھٹ گٸے آپ صلى الله عليه واله وسلم رحمت العالمین بن کر آۓ اور انسانیت کو ایثارقربانی اور اخوت کی بے مثال و لازوال تعلیمات سے ہمکنار کیا

ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر کامران سہیل نے ڈسٹرکٹ پریس کلب جھنگ کے ممبران سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ حضوراکرم ؐ کی دنیا میں تشریف آوری سے ظلمتوں کا خاتمہ ہوا اور انسانیت کو معراج حاصل ہوئی نبی کریم ﷺ کی آمد دنیا و مافیہا کیلئے باعث سعادت و سراپا رحمت ثابت ہوئی ظلمت کے بادل چھٹ گئے آپ ﷺ کی تعلیمات سے انسانیت کو پہنچان اور انسانوں کو احترام نصیب ہوا خواتین کو تکریم و عزت نصیب ہوئی مظلوموں کی داد رسی ہوئی جس پر ہم اللہ رب العزت کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے جبکہ نبی کریم ﷺ کی خوشنودی و رضا کا حقیقی راستہ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے میں ہے جو دنیاو آخرت کی تمام بھلائیوں اور کامیابیوں کے حصول کا ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی محبت جس دل میں معجزن ہو وہ کبھی بنجر نہیں ہوتا وہ ہمیشہ شاد اور آباد رہتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں