35

جھنگ (محمد جاوید اعوان)جھنگ کی اسماعیل مارکیٹ دو نمبر چیزوں کی فروخت کا گڑھ بن گئی شیمپو،صابن سمیت تمام چیزوں کی نقل اس مارکیٹ میں دستیاب ہے

جھنگ (محمد جاوید اعوان)جھنگ کی اسماعیل مارکیٹ دو نمبر چیزوں کی فروخت کا گڑھ بن گئی شیمپو،صابن سمیت تمام چیزوں کی نقل اس مارکیٹ میں دستیاب ہے کل کے ملازم آج کے کروڑ پتی بن چکے ہیں کئی بار ملٹی نیشنل کمپنیوں نے چھاپے مار کر جعلی چیزیں برآمد کی ہیں مقدمات بھی درج ہوئے ہیں لیکن کوئی باز نہیں آتا، اس کے علاوہ بھی شہر بھر میں جعلی مصنوعات فروخت ہوتی ہیں جس سے عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں ذرائع کے مطابق اس جگہ پر جعلی کریموں، شیمپو، صابن وغیرہ کی فروخت عروج پر ہے اسماعیل مارکیٹ میں زیادہ تر وہ لوگ دکاندار ہیں جو پہلے تاج منیاری والے اسحاق میناری والے پر ملازم تھے اب کروڈ پتی بنے ہوئے ہیں عوامی حلقوں نے اعلیٰ احکام سے اپیل کی ہے کہ جھنگ میں جگہ جگہ جعلی مصنوعات فروخت کو فوری بند کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں