55

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ۔ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن جھنگ کی نئی باڈی کی تشکیل مکمل ہوگئی ضلعی انجمن تاجران کے صدر حاجی دلدار نے نئی باڈی کا اعلان کیا.مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ۔ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن جھنگ کی نئی باڈی کی تشکیل مکمل ہوگئی ضلعی انجمن تاجران کے صدر حاجی دلدار نے نئی باڈی کا اعلان کیا.مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں ۔اس موقع پر انہوں نےنئے عہدے داران کا اعلان کرتے ہوئے تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سرپرست اعلیٰ شیخ ستار خواجہ الیکٹرونکس ۔ چیئرمین ملک غلام مصطفی بیکو الیکٹرونک ۔وائس چیئرمین ملک اشرف بسم اللہ الیکٹرونکس ۔صدر ملک اظہر حسین جاپان الیکٹرونکس ۔سینئر نائب صدر رانا زاہد طیبہ الیکٹرونک ۔نائب صدر شوکت علی ملک سٹار الیکٹرونکس ۔جنرنل سیکر ٹری فاروق حسن مدینہ الیکٹرونکس ۔فنانس سیکرٹری یوسف الیکٹرونکس جوائنٹ سیکرٹری شاہدسٹار الیکٹرونکس ۔ملک قیصر احمد الیکٹرونکس ۔انفارمیشن سیکرٹری و امق رامے ہیپی الیکٹرونکس شامل ہیں ۔اس موقع پر صدر ملک اظہرنے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ الیکٹرونکس ڈیلرز نے ان پر جو اعتماد کیا ہے وہ اس پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور الیکٹرونکس ڈیلرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے جنرل سیکرٹری فاروق حسن نے کہا کہ وہ ڈیلرز اور کمپنی کے درمیان ایشوز حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ ضلعی صدر حاجی دلدار نے اس موقع پر کہا کہ الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کافی عرصے سے کام کر رہی ہیں نام نہاد یونین کا کوئی وجود نہ ہے مفاد پرست ٹولہ افسران کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے دو نمبری کر رہا ہے ۔ہم الیکٹرونکس ڈیلرز کے ساتھ ہیں ان کے تمام تر مسائل حل کرنے کے لئے دن رات کام کریں گے اور انجمن تاجران کےپلیٹ فارم سے ان کو تحفظ فراہم کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں