51

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا ہے کہ شہریوں کوممکنہ سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے ضلع بھر میں پیشگی انسدادی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ضلع بھر میں سموگ سے بچاﺅ کے حوالہ سے آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ ممکنہ سموگ کی صورتحال سے احسن انداز میں نپٹا جاسکے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا ہے کہ شہریوں کوممکنہ سموگ کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے ضلع بھر میں پیشگی انسدادی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ضلع بھر میں سموگ سے بچاﺅ کے حوالہ سے آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ ممکنہ سموگ کی صورتحال سے احسن انداز میں نپٹا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے اینٹی سموگ ایکشن پلان 2021کے حوالہ سے جائزہ اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات محمد نواز سیال سمیت محکمہ زراعت، پولیس ، ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دیگر محکموں کے افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ محکمہ زراعت کے افسرا ن سے کہا کہ وہ سموگ سے بچاﺅ کےلئے احتیاطی تدابیر بارے دھان کے کاشتکاروں کو تنبیہ کریں وہ سموگ کے اثرات کم کرنے کےلئے فصلوں کی باقیات ، دھان کے مڈھوں /پرالی کو آگ نہ لگائیں، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاںعمل میں لائی جائیں۔ انہوںنے دیگر متعلقہ محکموں کو تاکید کی کہ وہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،کوڑا کرکٹ،پلاسٹک اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے اور ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف بھرپورایکشن لیں۔ انہوںنے ضلع کی چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ز کو اینٹوں کے بھٹوں کی چیکنگ اور نگرانی بارے ہدایت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں