43

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے بنیادی مرکز صحت پیر عبد الرحمن کا دورہ کیا

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے بنیادی مرکز صحت پیر عبد الرحمن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سٹاف کی حاضری، ادویات کا سٹاک، صفائی ستھرائی اور دیگر ضروری سہولیات سمیت کورونا ویکسی نیشن ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں اور لواحقین سے مرکز صحت میں دستیاب سہولیات بارے استفسار کیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر کورونا ویکسی نیشن ٹیموں کی موجودگی اور کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ حکومت کی ریچ ایوری ڈور مہم میں معمولی سی غفلت برتنے میں متعلقہ سٹاف کے خلاف سختی سے ایکشن لیا جائیگا۔ ہیلتھ ٹیموں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے لہٰذا دوران ڈیوٹی غفلت برتنے سے پرہیز کریں۔ ہیلتھ ٹیمیں مرکز صحت میں آنے والے ہرمریض اور لواحقین کی ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں اور ریڈ مہم کے حوالہ سے علاقے کی مساجد میں اعلانات کروائے جائیں جائیں۔ نیاز احمد مغل نے مرکز صحت کے دیگر شعبوں کا بھی دورہ کیا اور بنیادی و ضروری انتظامات کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں