41

بھکرملہوآنہ موڑ کے قریب رائس فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے چار مزدور زخمی دو جاں بحق ریسکیو نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو 1122*

* بھکرملہوآنہ موڑ کے قریب رائس فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے چار مزدور زخمی دو جاں بحق ریسکیو نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو 1122*

جھنگ:(محمد جاوید اعوان) بھکر روڈ پر موجود ایک نجی رائس فیکٹری میں کام کے دوران بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں وہاں کام کرنے والے مزدورشدید زخمی ہو گئے جبکہ دو مزدور جاں کی بازی ہار گئے تفصیلات کے مطابق کچھ دن پہلے لگنے والے بوائلر کا ابھی کام ہو رہا تھا اور ابھی ٹرائل پر کام شروع کیا گیا جو کہ اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس سے دو افراد محسن اور نصیر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ چار افراد امتیاز، غضنفر، اور افضل زخمی ہو گئے تھے ریسکیو 1122کی ٹیموں نے بروقت رسپانس کر کے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا تمام ریسکیو آپریشن کی نگرانی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے خود کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں