39

جھنگ پولیس کی ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، ماہ ستمبر میں 100 سے زائدمقدمات درج*90 اشتہاری مجرمان جبکہ 29 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا*

*جھنگ پولیس کی ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی، ماہ ستمبر میں 100 سے زائدمقدمات درج*90 اشتہاری مجرمان جبکہ 29 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گیا*
جھنگ (محمد جاوید اعوان)جھنگ پولیس کاناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،رواں مہینے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف100 سے زائد مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں منشیات فروشوں کے خلاف 39 مقدمات کا اندراج کر کے ملزمان کے قبضہ سے 12 کلوگرام چرس، 150 گرام ہیروئن،504 لیٹر شراب،90 لیٹر لہن اور 04 چالو بٹھی شراب برآمد کر لی، جبکہ رواں مہینے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں 61 مقدمات درج کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے 43عددپسٹل،01 ریوالور،05 بندوقیں, 07رائفل ، 04 رپیٹر ، 01 کاربین برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف جاری کاروائیوں پر ڈی پی او جھنگ نے واضح کیا کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا، جرائم پیشہ وقانون شکن عناصر اور منشیات فروشوں کے عزائم کو پنپنے نہیں دیا جائے گا۔عوام الناس امن منشیات فروشوں کے خلاف جاری مہم میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور ایسے عناصر کے خلاف پولیس کو بروقت اطلاع دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں