48

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کورونا ویکسی نیشن ریڈ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مائیکرو پلان پر عملدرآمد میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ،

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کورونا ویکسی نیشن ریڈ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مائیکرو پلان پر عملدرآمد میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے ، کورونا ویکسی نیشن کی سہولت عوام کی دہلیز تک پہنچانے کا مقصد کورونا وائرس کا خاتمہ یقینی بنانا ہے، ویکسی نیشن پر خصو صی توجہ دینے سے ہی ہم اپنی آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ہیلتھ ٹیموں کو کورونا ویکسی نیشن ریڈ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے قومی جذبے، لگن اور سنجیدگی سے کام کرناہوگا، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے معاشرے کا ہر فرد کورونا ویکسی نیشن بارے ہر ممکن تعاون کرے تب ہی ہم اپنے مقررہ ٹارگٹس کو پور ا کر سکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ویکسی نیشن ٹیموں کا روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ اور کارکردگی کا جائزہ لیا جا رہا ہے، ٹارگٹس کے حصول کیلئے مہم میں تیز رفتار اقدامات اٹھائیں جائیں تاکہ جلد مطلو بہ نتائج حاصل کئے جاسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں