85

جھنگ سٹی میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح۔ایم این اے محترمہ غلام بی بی بھروانہ کا تاریخی شاندار استقبال شیخ علی رضا ٹیپو کی جانب سے استقبال کے موقع پر گھوڑا ناچ کا خصوصی انتظام

جھنگ سٹی میں ترقیاتی کاموں کا افتتاح۔ایم این اے محترمہ غلام بی بی بھروانہ کا تاریخی شاندار استقبال
شیخ علی رضا ٹیپو کی جانب سے استقبال کے موقع پر گھوڑا ناچ کا خصوصی انتظام
جھنگ (محمد جاوید اعوان ) ایم این اے جھنگ محترمہ غلام بی بی بھروانہ نے ایوب چوک ، رشید چوک اور سائیکل موڑ پر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا افتتاح کر دیا ۔ افتتاحی تقریب معروف سیاسی شخصیت شیخ علی رضا ٹیپو کی جانب سے رشید چوک پر منعقد کی گئی جس میں گھوڑا ناچ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا تھا ۔ ایم این اے محترمہ غلام بی بی بھروانہ کا رشید چوک پہنچنے پر اہلیان علاقہ نے تاریخی شاندار استقبال کیا ۔ تقریب میں امیدوار میئر جھنگ شیخ معاذ وحید ، چیئرمین زکوٰۃ و عشر جھنگ مہر تصور عباس چچکانہ، صدر انجمن پٹواریاں مہر مظفر چچکانہ،مہر اعجاز خانوآنہ ، چیئرمین یو سی 16 مہر محمد حسین نول، چوہدری افتخار، مہر شہباز بھوجیہ، مہر اللہ دتہ گوندل، مہر گلزار وینس ، سرور جاوید اووڈ سمیت اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ غلام بی بی بھروانہ نے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے جھنگ کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنا انکی اولین ترجیح ہے ۔ اپنے حلقہ کی بلا تفریق خدمت کے مشن کو جاری رکھنے کے دعوے کی پاسداری کرتے ہوئے گزشتہ 15 سالوں سے محرومی کے شکار ان علاقوں میں سوئی گیس ، سیورج منصوبہ جات اور نئی سڑکوں کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے تا کہ شہریوں کو انکا حق دیا جا سکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں