17

جھنگ (محمد جاوید اعوان) اسسٹنٹ کمشنر افس کا کلرک عامر نصیر جامعہ مسجد پرانی عید گاہ کے نام رقبہ پر ناجائز فصل کاشت کرنے لگا،اے سی جھنگ کی ملی بھگت شامل ہے کرپشن کا بادشاہ عامر ڈی سی جھنگ کی طرف سے معطل کیے جانے کے باوجود اپنی سیٹ پر براجمان ہے شہری کی درخواست۔

جھنگ (محمد جاوید اعوان) اسسٹنٹ کمشنر افس کا کلرک عامر نصیر جامعہ مسجد پرانی عید گاہ کے نام رقبہ پر ناجائز فصل کاشت کرنے لگا،اے سی جھنگ کی ملی بھگت شامل ہے کرپشن کا بادشاہ عامر ڈی سی جھنگ کی طرف سے معطل کیے جانے کے باوجود اپنی سیٹ پر براجمان ہے شہری کی درخواست۔ذرائع کے مطابق مقامی شہری نے ڈی سی جھنگ شاہدعباس کو درخواست دی ہے کہ عامر نصیر نامی اے سی کا کلرک کرپشن کرکے کروڑ پتی بن گیا ہے اور یہ کلرک اے سی جھنگ کے ساتھ مل کر چالان کرنے،پٹواریوں سے بھتہ وصول کرنا، رجسٹری برانچ سے روزانہ کی بنیاد پر حصہ وصول کرتا ہے عامر نصیر کے بارے میں درخواست میں ایک اور انکشاف ہوا ہے کہ اس نے جامع مسجد پرانی عید گاہ کا رقبہ جو کہ اے سی آفس نے سپرداری پر دیا ہوا ہے اس کو نا جائز کاشت کر کے لاکھوں روپے کما رہا ہے سرکاری خزانہ میں کچھ نہیں دیا جارہا ہے۔جامع مسجد پرانی عید گاہ کی جعلی کمیٹی بنا کر اس کمیٹی سے مال بٹور رہا ہے اس نے ذاتی مفاد کے لئے سابق اے سی کے ذریعے فیصلہ سپرداری عاطف رمضان وغیرہ کے نام کرائی اور موجود اے سی کی آنکھ کا تارا بھی بن گیا اور ڈی سی نے جب ہیڈ کلرک عامر نصیر کو معطل کیا تو اے سی نے اپنے دفتر میں نہ بیٹھنا شروع کردیا اور کہا کہ جب تک وہ بحال نہیں ہوتا وہ کام نہیں کریں گا شہری نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کلرک عامر نصیر اے سی جھنگ کی کرپسن بارے انکوائری کسی ایماندار افسر کے ذمہ لگائی جائے اور ان کے اثاثے چیک کیے جائیں اے سی، مقامی ایم پی اے کا خاص آدمی ہے اور عامر نصیر اے سی جھنگ کا خاص آدمی اب اصل امتحان اصول پسند اور ایماندار ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کا ہے کہ وہ ان کے خلاف کیا ایکشن لیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں