54

جھنگ مکمل قبضہ مافیا کی لپیٹ میں۔ چک نمبر 250 ج ب نانگہ میں ریونیو عملہ کی سرپرستی میں سرکاری زمین کےقبضے اور فروخت کرنےکاانکشاف۔

جھنگ مکمل قبضہ مافیا کی لپیٹ میں۔ چک نمبر 250 ج ب نانگہ میں ریونیو عملہ کی سرپرستی میں سرکاری زمین کےقبضے اور فروخت کرنےکاانکشاف۔
جھنگ(محمد جاوید اعوان) مکمل قبضہ مافیا کی لپیٹ میں۔ چک نمبر 250 ج ب نانگہ میں ریونیو عملہ کی سرپرستی میں سرکاری زمین کےقبضے فروخت کرنےکاانکشاف۔ شہری کی درخواست پر قبضہ واگزار کروانےکی بابت ایڈوائزر صوبائی محتسب کے احکامات جوتے کی نوک پر۔اسسٹنٹ کمشنر عمران وربھو راجا خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگا۔ میڈیا سروے کے دوران عوامی سماجی شہریوں کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر وربھو کی جھنگ تعیناتی کے دوران قبضہ گروہ مکمل بے لگام ہو چکے ہیں۔اور AC موصوف کرپشن کے نشے میں دھت نظر دکھائی دیتے ہیں۔شہریوں کے مطابق چک 460ج ب سمیت متعدد بار سرکاری زمین پر ناجائز قابضین سے قبضہ واگزار کروانے موقع پر گئے ریونیو عملہ بمعہ امدادی پولیس کو مافیہ گروہوں سے بھاری سودے بازی کر کے موقع سے واپس بلانا موصوف A.C کی فطرت بن چکا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر سے موقف پوچھنےپر انہوں نے سیاسی پریشر مجبوری بن جاتا ہے کا کہہ کر سارا ملبہ مقامی سیاسیوں پر ڈال دیا۔ جس کی میڈیا ٹیم مزید تحقیقات کر رہی ہے۔اور بعد از تحقیقات سب ناظرین کے سامنے لائیں گے میڈیا کی وساطت کون سیاسی قبضہ مافیاکی سرپرستی کرتاہے۔اورحکومت وقت سے کتنی وفاداریاں کون نبھارہاہے۔کیا بیوروکریٹ خزانہ سرکار سے تنخواہ سرکاری زمینوں پر قبضہ کروانے اور مافیاگروہوں کی سرپرستی کرنےکی بٹورتےہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں