37

جھنگ(محمد جاوید اعوان) چناب پارک کا افتتاح کرنے پر ڈپٹی کمشنر چیف آفیسر مہر محمد اکرم بھروانہ مہر محمد اسلم بھروانہ ایم پی اےکومبارکباد ھو

جھنگ(محمد جاوید اعوان) چناب پارک کا افتتاح کرنے پر ڈپٹی کمشنر چیف آفیسر مہر محمد اکرم بھروانہ مہر محمد اسلم بھروانہ ایم پی اےکومبارکباد ھو
اس مبارکباد کے موقع پر قصبہ باغ کے عوام اور نوجوانوں کی درد مندانہ اپیل ہے ۔جس طرح اس علاقے کے لوگوں کو تفریح کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں اسی طرح یہاں موضع باغ کے لوگ بھی تفریحی مواقع حاصل کرنے کے منتظر ہیں ۔قصبہ باغ ایک شہری علاقہ ہے۔ نہ تو یہاں مردو خواتین اور چھوٹے بچوں کے لئے تفریح کرنے کے لیے پارک ہے اور نہ ہی نوجوان نسل کے لئے کھیلنے کے لئے کھیل کا میدان ہے۔جس کی وجہ سے ہماری نوجوان نسل صحت مند زندگی گزارنے کی بجائے نشے کی لعنت سے گزرنے پر مجبور ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کا تفریحی کے معاملہ پر بیان بہت دور رس اور خوبصورت الفاظ میں پرویا ہوا ہے ۔
کیا اہلیان باغ وگردو نواح کے مواضعات نوجوان نسل اپنے ضلع کے ہردلعزیز ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ ۔ متحر ک چیف آفیسر مہر محمد اکرم بھروانہ اور اپنے علاقہ کے دلکش ایم پی اے مخدوم کرنل ر غضنفر عباس قریشی سے امید رکھ سکتے ہیں کہ ہمارے علاقہ کی ان گزارشات پر بھی عمل ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں