61

ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ہیڈ آف ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے بھی ہسپتال کے سامنے اپنا ریڈیالوجی کلینک بنا لیا اور ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو مریض پرائیویٹ کلینک ریفر کرنے کا حکم صادر کر دیا۔ عرصہ دراز سے تعینات اہلکاروں نے اس ڈیپارٹمنٹ کو یرغمال بنایا ھوا ھے عوامی حلقے

ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ہیڈ آف ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے بھی ہسپتال کے سامنے اپنا ریڈیالوجی کلینک بنا لیا اور ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو مریض پرائیویٹ کلینک ریفر کرنے کا حکم صادر کر دیا۔ عرصہ دراز سے تعینات اہلکاروں نے اس ڈیپارٹمنٹ کو یرغمال بنایا ھوا ھے عوامی حلقے
جھنگ(محمد جاوید اعوان )ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ہیڈ آف ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ نے بھی ہسپتال کے سامنے اپنا ریڈیالوجی کلینک بنا لیا اور ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کو مریض پرائیویٹ کلینک ریفر کرنے کا حکم صادر کر دیا۔ عرصہ دراز سے تعینات اہلکاروں نے اس ڈیپارٹمنٹ کو یرغمال بنایا ھوا
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں عرصہ دراز سے تعینات اہلکاروں نے کرپشن کی انتہا کر دی ھے۔ جب چاہتے ہیں سی ٹی سکین الٹرا ساؤنڈ اور ایکسرے مشین خراب کر دیتے ہیں کیونکہ ان میں سے اکثر نے مارکیٹ میں حصے پر مشینیں لگائی ھوئی ہیں اور اکثر باہر کی مشینوں والوں سے کمیشن لیتے ہیں اور خراب میشن کو ٹھیک کرنے والی کمپنی سے بھی اپنا حصہ پتی لیتے ہیں کیونکہ ان کے سرٹیفکیٹ کے بغیر کمپنی کو پے منٹ نہیں ھو سکتی ھے۔ ان اہلکاروں نے مشینیں خراب کرنے کی باریاں بنائی ھوئی ہیں تاکہ سب کا رزق پانی چلتا رھے ہر آنے والا ایم ایس ان لوگوں کے آگے بے بس ھوتا ھے کیونکہ کوئی بھی ایم ایس نہیں چاہتا کہ سی ٹی سکین الٹرا ساؤنڈ یا ایکسرے مشین خراب ھو یہ لوگ جو کہتے ہیں ایم ایس سے کروا لیتے ہیں کوئی بھی ایم ایس اس کرپٹ مافیا پر ھاتھ نہیں ڈالتا ھے سارے اہلکار اس ڈیپارٹمنٹ میں عرصہ پانچ سال سے زائد
مدت سے لگے ھوئے ہیں عوامی حلقوں نے شاھد عباس جوئیہ ڈپٹی کمشنر/ ایڈمنسٹریٹر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ اور ڈاکٹر منظور حسین چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی جھنگ سے اپیل کی ھے کہ اس ڈیپارٹمنٹ کے تمام اہلکاروں کو رورل ہیلتھ سنٹرز میں تبدیل کیا جائے اور وھاں کے اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کیا جائے اور پچھلے 5 سال کا آڈٹ کروایا ھے جب اس سلسلے میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ سے فون پر رابطہ کیا گیا تو انکا فون بند تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں