51

ملتان(نمائندہ سٹی ون نیوز) جیسے جیسے آپ زندگی کی بلندی کو چھوتے ہیں آپکو اندازہ ھوتا ہے صرف اقبال سچ ہے باقی سب سراب ہے”ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ گریجوایٹ کالج شاہ رکن عالم کی پرنسپل شمائلہ خالق نے “یوم اقبال” کے موقع پر کیا۔

انھوں نے کہا۔ کہ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال شاعر مشرق نے برصغیر پاک وہند کے مسلمانوں کے لئے الگ ملک کا خواب دیکھا۔ جہاں مسلمان اپنی زندگیاں اسلامی اقدار کے مطابق آزادی سے گزار سکیں۔ انھوں نے مزید کہا۔کہ ان کی شاعری نوجوان نسل میں نئی روح پھونک دیتی ہے۔ طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگیوں کو ان کے اقوال زریں کے مطابق گزاریں۔ زمانہ طالب علمی کے دوران اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر لگائیں۔ اور کامیاب ہو کر ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ تقریب میں طالبات نے ان کے اشعار سنائے۔ اور تقاریر کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں