40

حقیقی تبدیلی اس ملک میں اسلام کے نفاذ میں ہے قاری محمد حنیف ربانی آج پوری امت کو استغفار کرنے کی ضرورت ہے قاری یاسین حیدر

حقیقی تبدیلی اس ملک میں اسلام کے نفاذ میں ہے قاری محمد حنیف ربانی آج پوری امت کو استغفار کرنے کی ضرورت ہے قاری یاسین حیدر
مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع جھنگ کا ہفتہ وار نفاذاسلام پروگرام جامع مسجد قدس اہلحبدیث محلہ سلطان والاجھنگ صدرمیں منعقد ہوا
جھنگ (محمد جاوید اعوان)
پروگرام کی صدارت مولانا بدرنصیر سلفی امیر مرکزیہ جھنگ اور حافظ عبدالباسط جنجوعہ کی نگرانی میں ہوا مولانا قاری محمدحنیف ربانی نے اپنے بیان میں کہا اس ملک میں حقیقی تبدیلی قرآن وسنت کے نفاذ میں ہے اگر اس ملک کو ریاست مدینہ بناناہے تو آقا مدینے والے کے فرامین کو نافذ کرنا ہوگا مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کامنشور قرآن وحدیث کو اس ملک میں لاگو کرنا ہے یہ ملک ہم نے لاالہ الااللہ کی نعرہ پر ہم نے حاصل کیا تھا آج یہ مقصد ہم بھول چکے ہیں ۔نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات سے دور کیا جارہا ہے ۔یہی وجہ ہے آج کا نوجوان اپنی جوانی نیٹ پر اوردیگر ایسے آلات پر اپنے دن رات بربادکررہےہیں اسی لیے ہم نے سرگودھا میں عنقریب ایک اسلامی کالج بنارہے ہیں تاکہ آنے والی نوجوان نسل کو اسلامی تعلیم سے پیوستہ کیا جاسکے ۔نفاذاسلام پروگرام میں وطن۔عزیز کیلیے امن سلامتی خوشحالی کی دعائیں کی گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں