42

جھنگ(محمد جاوید اعوان)اتائیوں کے خلاف جاری محکمہ صحت جھنگ کی خصوصی مہم کے دوران گزشتہ روز ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عاصم رضا شاہ نے سبزی منڈی روڑ پر عظمیٰ بخاری میٹرنٹی کلینک پر اچانک چھاپہ مارا۔ کلینک پر گائنی کے مریضوں کی آڑ میں مریضوں کے جنرل آپریشن بھی کئے جا رہے تھے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)اتائیوں کے خلاف جاری محکمہ صحت جھنگ کی خصوصی مہم کے دوران گزشتہ روز ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر عاصم رضا شاہ نے سبزی منڈی روڑ پر عظمیٰ بخاری میٹرنٹی کلینک پر اچانک چھاپہ مارا۔ کلینک پر گائنی کے مریضوں کی آڑ میں مریضوں کے جنرل آپریشن بھی کئے جا رہے تھے۔ اس موقع پر اتائی اسد عباس نے محمد رفیق نامی مریض کا ہرنیا کا آپریشن کر کے اسے وارڈ میں داخل کر رکھا تھا جبکہ کلینک میں مزید دس مریض موجود تھے۔ ڈی ڈی ایچ او نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے مریض محمد رفیق جو انتہائی سیریس حالت میں تھا کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کروایا اور مذکورہ کلینک کو سیل کر دیا۔ ڈاکٹر عاصم رضا شاہ کا کہنا تھا کہ ضلع جھنگ کو اتائیوں سے پاک کرنے کی مہم بلا تفریق جاری رکھی جائے گی تاکہ مریضوں کی زندگیوں سے کھلواڑ کرنے والوں کو نہ صرف سلاخوں کے پیچھے ڈالا جا سکے بلکہ قیمتی انسانی جانوں کو بھی بچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں