41

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایات پر ضلع بھر میں کورونا سے بچاو کی ویکسین لگانے کیلئے ریچ ایوری ڈور (RED)مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایات پر ضلع بھر میں کورونا سے بچاو کی ویکسین لگانے کیلئے ریچ ایوری ڈور (RED)مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ گھر گھر جاکر ویکسین لگانے کا مقصد ویکسین کی افادیت کی آگاہی دینا اور ویکسی نیشن کی سہولت ہر شہری کے گھر کے دروازے پر دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔حالیہ اعدادو شمار کے مطابق اب تک14لاکھ40ہزار424افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے،گزشتہ روز15ہزار456افراد کو کورونا سے بچاﺅکی ڈوز لگائی گئی ،ضلع بھر میںاب تک کورونا کنفرم مریضوں کی تعداد3787ہو چکی ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثر3754 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ، 24افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے جبکہ9مریض ابھی بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تحصیل شورکوٹ، احمد پور سیال اور اٹھارہ ہزاری میں قرنطینہ کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں