76

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ضلع کونسل میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن کی سیٹ پر عظمت فردوس نے چارج سنبھال کراپنے فرائض کو سرانجام دینا شروع کر دیا

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ضلع کونسل میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریگولیشن کی سیٹ پر عظمت فردوس نے چارج سنبھال کراپنے فرائض کو سرانجام دینا شروع کر دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حکومت پنجاب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں عظمت فردوس کو بطور ڈسٹرکٹ آفیسرریگولیشن ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ تعینات کیاگیا ہے اس موقع پر ضلع کونسل کے سٹاف وعملہ نےانھیں پھولوں کے گلدستہ کے ساتھ استقبال کیا جبکہ عظمت فردوس اس سے قبل میونسپل آفیسر (ریگولیشن)سمندری میں اپنے فرائض کو سر انجام دے رہی تھی اس موقع پر عظمت فردوس کا کہنا تھا کہ وہ ضلع کونسل کی انتظامی امور کی مزیدبہتری کے لیئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی اورضلع کونسل کا سٹاف خدمت خلق کے تحت اپنے فرائض سر انجام دئے اور دفتری اوقات کار کی پابندی کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں