36

فیصل آباد( نمائندہ سٹی ون نیوز ) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمد کی ہدایت پر فیصل آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) انتظامیہ نے ایمپلائز چلڈرن کوٹہ کیٹگری سی کے تحت بھرتی ہونے والے مختلف کیڈرزکے 132ملازمین کی سروس کو ریگولر کر دیا اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے

فیصل آباد( نمائندہ سٹی ون نیوز ) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمد کی ہدایت پر فیصل آبادالیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) انتظامیہ نے ایمپلائز چلڈرن کوٹہ کیٹگری سی کے تحت بھرتی ہونے والے مختلف کیڈرزکے 132ملازمین کی سروس کو ریگولر کر دیا اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ایس اینڈ جی اے) کے نوٹیفکیشن اور ریگولرائزیشن بورڈ کی سفارشات پرفیسکو انتظامیہ نے آڈٹ اسسٹنٹ،ایس ایس او ٹو، اسسٹنٹ ایڈمن، ایس ایس اے،اے ایس ایس اے، چوکیدار اور نائب قاصد حضرات کو کنٹریکٹ سے ریگولر کیا۔ ریگولر ہونے والوں میں ایک آڈٹ اسسٹنٹ، 7ایڈمن اسسٹنٹ،8ایس ایس او ٹو،ایک ایس ایس اے، 14اے ایس ایس اے، 2چوکیدار اور 99نائب قاصد شامل ہیں۔ چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمد نے ریگولر ہونے والے ملازمین کو مبارکباد دی اورامید ظاہر کی ہے کہ تمام ملازمین پہلے کی طرح فیسکو کی ترقی کیلئے دلجمعی اور ایمانداری سے اپنے فرائض کی ادائیگی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں