29

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا ہے کہ سرکاری ونجی سکولوں اورکالجز کے سربراہان طلباءو طالبات کی سو فیصد ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا ہے کہ سرکاری ونجی سکولوں اورکالجز کے سربراہان طلباءو طالبات کی سو فیصد ویکسی نیشن کو یقینی بنائیں
اس ضمن میں طلباءو طالبات کو تاکید کی جائے کہ وہ اپنے گھر میں بھی تمام افراد کی ویکسی نیشن کو ہر صورت مکمل کروائیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایات پر ضلع بھر میں کورونا سے بچاو¿ کی ویکسین لگانے کیلئے ریچ ایوری ڈور (RED)مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔محکمہ ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ محکمے گھر گھر جا کرکورونا ویکسی نیشن کی ریڈمہم کا ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔ اس موقع پر محکمہ صحت کے ترجمان نے ویکسی نیشن ٹیموں کی کارکردگی کے حوالہ سے بتایا کہ حالیہ اعدادو شمار کے مطابق اب تک14لاکھ57ہزار982افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے،ضلع بھر میںاب تک کورونا کنفرم مریضوں کی تعداد3788ہو چکی ہے جبکہ کورونا وائرس سے متاثر3754 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ، 24افراد کورونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10مریض ابھی بھی کورونا وائرس کا شکار ہیں جن کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تحصیل شورکوٹ، احمد پور سیال اور اٹھارہ ہزاری میں قرنطینہ کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں