39

جھنگ (محمد جاوید اعوان)پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا ماہانہ اجلاس زیرصدارت سینئر نائب صدر مہر غلام قاسم مگھیانہ منعقد ہوا ہے

جھنگ (محمد جاوید اعوان)پرزنرز ویلفیئر سوسائٹی ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا ماہانہ اجلاس زیرصدارت سینئر نائب صدر مہر غلام قاسم مگھیانہ منعقد ہوا ہے جس میں سوشل ویلفیئر آفیسر ڈسٹرکٹ جیل فضل عباس ، سید ممتاز حسین شاہ ،ڈاکٹر مہر ریاض نول ،مہر ہمیش خان بھروانہ ایڈووکیٹ ،مہر اختر عباس مرجانہ ایڈووکیٹ و دیگر ممبران نے شرکت کی ۔اس موقع پر مہر غلام قاسم مگھیانہ نے کہا کہ سوسائٹی ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں اسیران جیل جن میں خواتین اور بچوں کی فلاح و بہبود پر جیل انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے جس کو پہلے سے بہتر کیا جائے گا ۔سید ممتاز حسین شاہ نے کہا ہے کہ سوسائٹی کی یہ غیر معمولی کاوشوں میں سب سے اہم کردار ڈپٹی سپریٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ عارف نثار شیخ کا ہے جن کی بدولت سوسائٹی ایک نئے عزم کے ساتھ کام کا آغاز کر دیا ہے جو تواتر سے جاری رہے گا اوراپنے وسائل میں رہتے ہوئے انسانیت کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں