40

جھنگ سٹی کے بیشتر علاقوں میں 15 سالہ احساس محرومی کا خاتمہ۔ ایم این اے جھنگ محترمہ غلام بی بی بھروانہ نے مختلف علاقہ جات میں سوئی گیس کے افتتاح کر دیئے

جھنگ سٹی کے بیشتر علاقوں میں 15 سالہ احساس محرومی کا خاتمہ۔
ایم این اے جھنگ محترمہ غلام بی بی بھروانہ نے مختلف علاقہ جات میں سوئی گیس کے افتتاح کر دیئے
جھنگ (محمد جاوید اعوان) ایم این اے جھنگ محترمہ غلام بی بی بھروانہ نے کہا ہے کہ الیکشن میں کیے گئے وعدوں کی تکمیل تک کا سفر ہم نے اپنے حلقہ کی عوام کی بلا تفریق خدمت کے مشن کو جاری رکھنے کے دعوے کی پاسداری کرتے ہوئے گزشتہ شب جھنگ سٹی کی عوام کا سوئی گیس کے حصول کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے۔ سوئی گیس جیسی بنیادی ضرورت کسی نعمت سے کم نہیں اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ہے جس کی مدد سے آپ لوگوں کے سامنے سرخرو فرمایا۔ یہ وقت جھنگ کی ترقی اور خدمت کا وقت ہے ہمارا مشن جھنگ کی عوام کی خدمت اور محرومیوں کا خاتمہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز محلہ صدیق آباد ، چک نور شاہ، العباس ٹاؤن، عباس پورہ، رحمان ٹاؤن، بستی موچیاں والی اور گلی ملک بہار والی شاہ کبیر میں سوئی گیس فراہمی کے افتتاح کے موقع پر عوام کے جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر شیخ علی رضا ٹیپو، سید حسن شاہ ترمذی ، امیدوار میئر شیخ معاذ وحید، ملک ملازم ، برادر آزاد ناصر انصاری شہباز انصاری، سابق نائب ناظم چوہدری رمضان،چیئرمین مہر محمد حسین نول، شریف سیالوی، ملک شہزاد ،چوہدری عبد الرزاق اور اصغر سپرا سمیت ملک اتحاد کے ممبران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وینس برادری ، گجر برادری ، نول برادری اور رانگڑ برادری نے غلام بی بی بھروانہ گروپ میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں