14

جھنگ (بیورو رپورٹ) جھنگ میں انٹر ڈسٹرکٹ کنگفو تو آئی چیمپئین شپ کا نعقاد کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے ہوئے۔چیمپئین شپ میں جھنگ نے پہلی،فیصل آباد نے دوسری جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،چیمپئین شپ میں میئر میونسپل کارپوریشن جھنگ شیخ نواز اکرم نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی۔ تفصیلات کے مطابق سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جھنگ اور پنجاب توآئی ایسو سی ایشن کے اشتراک سے ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس میں فیصل آباد ڈویژن انٹر ڈسٹرکٹ کنگفو تو آئی چیمپئین شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں فیصل آباد،چنیوٹ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ کی ٹیموں میں کانٹے دار مقابلے ہوئے جس میں جھنگ ساتھ گولڈ اور ایک سلور میڈل حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ فیصل آباد نے دوسری اور ٹوبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر فائٹس کے علاوہ جمناسٹک،نان چاقو اورسٹک کے مظاہرے بھی کئے گئے۔ کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ ایسے ایونٹس کو تسلسل سے جاری رکھے اس سے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہو گی اور وہ اپنے ملک کا نام روشن کریں گے۔ اور کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کئے۔چیمپئین شپ کے آرگنائزر امان اللہ شان کا کہنا تھا کہ چیمپئین کا مقصد کھلاڑیوں سے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا ہے ایسے کھیلوں کے مقابلے کھلاڑیوں کی ذہنی صلاحیتوں اور صحت مند سر گر میوں کے فروغ کے لئے بہت ضروری ہیں۔ چیمپئین شپ کے اختتام پر میئر میونسپل کارپوریشن جھنگ شیخ نواز اکرم نے کھلاڑیوں میں انعامات اور میڈلز بھی تقسیم کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں