41

جھنگ(محمد جاوید اعوان)نااہل ڈی ایس پی ٹریفک اور اس کا عملہ ٹریفک بلاک کا حل تلاش کرنے میں ناکام۔

جھنگ(محمد جاوید اعوان)نااہل ڈی ایس پی ٹریفک اور اس کا عملہ ٹریفک بلاک کا حل تلاش کرنے میں ناکام۔ ضلع کچہری،یوسف شاہ روڈ،ریل بازار چوک،دھجی روڈ پر موٹر سائیکل رکشے موٹر سائیکل اسٹینڈ بن چکے ہیں عوام کا چلنا محال ہو گیا ہے ان خیالات کا اظہار ینگ وکلاء فورم کے ممبران راوقمر علی خان ایڈووکیٹ، سہیل پاشا ایڈوکیٹ،احسان خان لودھی ایڈوکیٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی اس موقع پر وکلاء نے مزید کہا کہ شہر بھر میں ٹریفک بلاک ہونے سے عوام اور خاص کر خواتین زیادہ پریشان ہوتی ہیں کالج وسکول ٹائم پر ہر جگہ ٹریفک بلاک ہونا آئے روز کا مسئلہ ہے ٹریفک پولیس کا عملہ صرف چالان کرنے کے ٹارگٹ پورے کرتا ہے ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنا اور ٹریفک کی روانی ٹریفک پولیس کا کام ہے لیکن ڈی ایس پی اور اس کا عملہ صرف کاروائی ڈال رہا ہے ینگ فورم نے ڈی سی اور ڈی پی او جھنگ سمیت اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر بھر میں ٹریفک کے مسائل کو فوری حل کیا جائے تاکہ عوام کو جو پریشانی ختم ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں