33

جھنگ (محمد جاوید اعوان)غیر قانونی تعمیرات جاری میونسپل کارپوریشن کی نقشہ برانچ مال کماؤ۔ نقشہ نہ بناؤ سکیم پر عمل کر رہی ہے چیئرمین میونسپل کارپوریشن اس طرف توجہ دیں عوامی حلقے۔

جھنگ (محمد جاوید اعوان)غیر قانونی تعمیرات جاری میونسپل کارپوریشن کی نقشہ برانچ مال کماؤ۔ نقشہ نہ بناؤ سکیم پر عمل کر رہی ہے چیئرمین میونسپل کارپوریشن اس طرف توجہ دیں عوامی حلقے۔ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی نقشہ برانچ نے مال بناؤ نقشہ نہ بناؤ سکیم کے ذریعے عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ہے نقشہ برانچ کا ہر ملازم لاکھوں میں کھیل رہا ھے۔شہر کے شرفا کی سرپرستی میں غیرقانونی جو تعمیرات ہوئی ہیں چیئرمین میونسپل کارپوریشن اس بارے انکوائری کرائے اور عملہ کے خلاف کارروائی کرے۔نقشہ برانچ کا قبلہ درست کرنے کی ضرورت ہے بلاجواز لوگوں کے نقشہ جات پاس نہیں کیے جاتے تاکہ مال حاصل کیا جائے اور لوگوں کو تنگ کیا جا سکے عوامی حلقوں نے چیئرمین میونسپل کارپوریشن اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے بلدیہ نقشہ برانچ بارے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں