55

جھنگ(محمد جاوید اعوان)رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ امیر سلطان کی زیر صدارت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ھوا

جھنگ(محمد جاوید اعوان)رکن قومی اسمبلی صاحبزادہ امیر سلطان کی زیر صدارت ضلعی ترقیاتی کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ھوا جس میں ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ سمیت پارلیمنٹیرینزاور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔اجلاس میں ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ امیر سلطان نے ضلع میں جاری تمام ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور مقررہ ٹائم پیریڈ میں تمام امور کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے درمیان حائل رکاوٹوں کو فی الفور دور کیا جائے اور کوالٹی ورک کا خاص خیال رکھا جائے۔تمام محکمے اس حوالہ سے اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے انجام دیں اور اس دوران آپس میں موثر کوآرڈی نیشن کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ اس ضمن میں تمام محکمے مربوط حکمت عملی کے تحت عوامی خدمت کے لئے کام کریں۔انہوںنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی خصوصی ہدایت پر فلاح عامہ کے جاری منصوبوں میں کام کی رفتار اور معیار و میٹریل کے استعمال پر کٹری نظر رکھی جارہی ہے۔ہمارہ ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا ہونے کا مقصدضلع کی عوام کو ترقیاتی کاموں کی صورت میں ریلیف فراہم کرنا ہے تاکہ ان کا معیار زندگی بلند ہو۔ اس موقع پر دیگر اراکین اسمبلی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب ہر ضلع کو یکساں بنیاد پر فنڈزفراہم کررہے ،ترقیاتی پیکج اورسکیموں پر باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جا رہے ہیں،اب ہم پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے،ترقیاتی پیکج اورسکیموں پر باہمی مشاورت سے فیصلے کئے جا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں