39

جھنگ (محمد جاوید اعوان) چیئرمین ضلع کونسل جھنگ نواب بابر علی خان سیال کی زیرِ صدارت بجٹ سال 2021-22 کے سلسلہ میں کمیٹی روم میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

جھنگ (محمد جاوید اعوان) چیئرمین ضلع کونسل جھنگ نواب بابر علی خان سیال کی زیرِ صدارت بجٹ سال 2021-22 کے سلسلہ میں کمیٹی روم میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس چوہدری عبد الروف گجر ، ڈسٹرکٹ ریگولیشن آفیسر میڈم عظمت فردوس سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ میٹنگ میں بجٹ کے متعلق فنانس آفیسر کی جانب سے دی گئی تجاویز کا جائزہ لیا گیا ۔چیئرمین ضلع کونسل جھنگ نواب بابر علی خان سیال نے رواں ہفتے ہی بجٹ اجلاس بلا کر ہاؤس میں پیش کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان شاء اللہ ہاؤس سے بجٹ کی منظوری کے بعد ضلع جھنگ میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں