50

جھنگ(محمد جاوید اعوان)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس سٹیلائٹ ٹاون جھنگ میں سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا

جھنگ(محمد جاوید اعوان)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج آف کامرس سٹیلائٹ ٹاون جھنگ میں سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل ملک مراد سعید نے کی جبکہ مہمانان اعزاز پرنسپل جی سی سی وہاڑی میاں محمد حنیف جاوید ،پرنسپل جی سی سی شورکوٹ محمد اقبال حصاری اور ڈی ایس پی سٹی سرکل جھنگ رائے سیف اللہ بھٹی تھے ۔کانفرنس میں کالج کی فیکلٹی، طلباو طالبات اور سماجی شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی، سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل کالج ھذا ملک محمد مراد سعید نے کہا کہ حضور اکرمﷺ کی اسوہ حسنہ ہمارے لیے مشعل راہ ہے ایسے مواقع پر ہمیں تجدید کرنا ہو گا حضور اکرمﷺ سایہ رحمت اور دوجہاں کے بادشاہ ہیں حضوراکرمﷺ کی حیات طیبہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے اور آپ کی آمد سے جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ ہوا۔رائے سیف اللہ بھٹی نے کہا کہ اللہ تعالی کی رحمتیں اور برکتیں صرف حضوراکرمﷺ کی تعلیمات اور سنتوں پر عمل پیرا ہونے سے حاصل ہو گی اگر ہم اپنی زندگی اور آخرت کو سنوارنا چاہتے ہیں تو ہمیں سرور کونین ﷺ کے اسوہ حسنہ کے مطابق اپنی زندگیوں کو ڈھالنا ہو گااور ان کے احکامات کی پیروی کرنے سے کامیابی اور جدید زندگی کے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں، کانفرنس سے محمد اقبال حصاری ،میاں محمد حنیف جاوید و دیگر مقررین نے بھی سیرت نبوی ﷺ کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالی۔ کانفرنس کے اختتام پر مقابلہ حسن قرآت اور نعت خوانی میں اول ،دوم اور سوم پوزیشن ہولڈر بچوں میں مہمانوں نے ٹرافیاں تقسیم کیں ۔ علاو ہ ازیں نعت خوانی کا شرف حاصل کرنے پر پولیس کانسٹیبل کو بھی ٹرافی دی گئی جبکہ پرنسپل ملک مراد سعید نے مہمانوں میاں محمد حنیف جاوید ،محمد اقبال حصاری اور رائے سیف اللہ بھٹی کو یادگاری شیلڈز پیش کیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں