40

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنرشاہد عباس جوئیہ نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا۔ جیل پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنرشاہد عباس جوئیہ نے ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا دورہ کیا۔ جیل پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اندورن جیل خواتین وارڈ ،کمپیوٹر لیب، گودام، کچن اسیران ، ہسپتال اور مختلف بیرکوں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران قیدی مریضوں کی عیادت کی اور علاج معالجہ کے حوالہ فراہم کردہ سہولیات بارے معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے جیل انتظامیہ کو تاکید کی کہ جیل کے ہسپتال میں درکار ادویات اور دیگر ضروریات کو فی الفور پورا کیا جائے اور ان کی صحت اور علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل کے کچن،اسیران، خواتین وارڈ، نوعمراسیران وارڈ اوردیگر بارکو ںمیںمسائل دریافت اور انہیں فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوںنے ملاقاتیوں کو فراہم کی گئی سہولیات کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیااوربحالی مرکز میں قیدیوں کی اخلاقی تربیت و تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا۔ڈپٹی کمشنرشاہد عباس جوئیہ نے مزید کہا کہ قانون کے مطابق قیدیوں/ اسیران کو سہولیات و مراعات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے خواتین اسیران اور زیر علاج مریضوں میں ملبوسات بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر متعلقہ افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں