35

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عابد حسین شاہ کے ہمراہ تحصیل احمد پور سیال میں زرعی کھادفروخت کرنے والی دکانوں اور گوداموں کا معائنہ کیا

جھنگ(محمد جاوید اعوان) ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت عابد حسین شاہ کے ہمراہ تحصیل احمد پور سیال میں زرعی کھادفروخت کرنے والی دکانوں اور گوداموں کا معائنہ کیا اورطے شدہ حکومتی نرخوں سے زائد نرخوں پر کھاد فروخت کرنے والوںکے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کھاد کی 1800 بوریاں قبضہ میں لیکر کاروائی عمل میں لائی گئی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نیا زاحمد مغل نے کھاد ڈیلرز کو تنبیہ کی کہ کھاد وں کی ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے اور زائد نرخوں پر فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں، ضلع کے کسانوں اور کاشتکاروں کو معیاری زرعی کھادوں کی فراہمی کیلئے زرعی ٹاسک فورس سرگرم عمل ہے،ان اقدامات کی بدولت کسانوں اور کاشتکاروں کو معیاری کھادوں کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔اسسٹنٹ کمشنر نے بغیر ڈیلر شپ، انوائس اور سٹاک رجسٹر زکو بھی چیک کیا۔ مزید برآں اسسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال نیاز احمد مغل نے تحصیل احمد پور سیال میں خسرہ اور روبیلا کی جاری حفاظتی ٹیکہ جات مہم اور ہیلتھ ٹیموں کی کاروکردگی کو بھی چیک کیا اور بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ خسرہ اور روبیلا کی حفاظتی ٹیکہ جات مہم کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے، اس ضمن میں سستی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ۔ انہوں نے اس مہم کے دوران پیش آنے والے مسائل کا جائزہ لیا اور انہیں فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں