50

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی ہدایت پرمحکمہ سول ڈیفنس کی چھاپہ مار ٹیم نے تحصیل احمد پور سیال کے علاقہ میں تین غیر قانونی منی پٹرول پمپس سیل کر دیئے

جھنگ(محمد جاوید اعوان)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس جوئیہ کی ہدایت پرمحکمہ سول ڈیفنس کی چھاپہ مار ٹیم نے تحصیل احمد پور سیال کے علاقہ میں تین غیر قانونی منی پٹرول پمپس سیل کر دیئے۔ اس ضمن میں سول ڈیفنس آفیسر اسد سلیمان نے بتایا کہ ضلع میں غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کے خلاف متعدد علاقوں میں آپریشن کیا جا رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کھلا پٹرول کسی بھی بڑے حادثہ کا سبب بن سکتا ہے،غیر قانونی طور پر پٹرول مصنوعات فروخت کرنے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں،انہوںنے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پرغیر قانونی پٹرول پمپوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ پٹرول پمپ مالکان ایسے غیر قانونی فعل سے باز رہیں چیکنگ کے دوران ملوث پائے جانے والوں کوبھاری جرمانے کئے جائینگے اور انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں